مصنف پیرعبدالخالق حسنات کی تصانیف میں انمول اضافہ

ثاقب ایوب

لاہور: وطنِ عزیز پاکستان کے مایہ نازمصنف محسنِ اردو اور مشہورِ زمانہ کتاب رواں دواں کے مصنف پیرعبدالخالق حسنات کی تصانیف میں انمول اضافہ۔ان کی نی کتاب تحقیقات حسناتشاع ہوگی۔

یہ کتاب تصوف پر لکھی گئی ہے جو کہ اسلام کا اہم ترین شعبہ ہے اس کتاب کا مطالعہ عوام و خواص کے لیے نہ صرف انتہائی مفید بلکہ دینی و دنیوی امور میں کامیابی حاصل کرنے کا اہم ترین ذریعہ بھی ہے۔

مختلف ممالک کے بزرگانِ دین نے محسنِ اردو کو یہ کتاب لکھنے پر مبارک باد بھی پیش کی ہے ملک کے مشہور و معروف ٹی وی چینلز پہ محسنِ اردو کی اس کتاب کے چرچے بھی عام ہیں-

موصوف نے تحقیقات حسنات میں تصوف کے علاوہ مختلف دینی ودنیاوی موضوعات پر بھی قلم اٹھایاہے۔انہوں نے تحقیقات حسنات کاانتساب نواسہ رسولﷺحضرت سیدناامام حسین رضی اللّٰہ تعالی عنہ کے نام کیا۔

جنہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میدانِ کربلامیں حق کی خاطربے نظیرقربانیاں پیش کیں،تحقیقات حسناتمشہورِ زمانہ کتاب رواں دواں کے مصنف پیرعبدالخالق حسنات کی مختلف حوالوں سے شاندارتصنیف ہے۔

سب سے اچھا بابرکت اوربہتر وظیفہ کونسا،ضرورت پیرومرشد،عظیم الشّان تجربہ گاہ،دنیاکاخوش نصیب ترین شخص کون،بن بلایامہمان،مفیدچال،دل سے دل میں،کامل پیرکون،سب تعویذوں سے بڑھ کربہترین تعویذ،مَیں پھربھی مولوی بنناچاہتاہوں۔

تعلیمی اداروں سے چندسوالات،تلاوت قرآن باقاعدگی سے کرتے رہیں،خطبا متوجہ ہوں،مزدورغم نہ کرو،خصوصی وظیفہ اوراے صاحب ذوق اوران جیسے ہی درجنوں معاشرتی موضوعات پراچھوتے اندازمیں گفتگوکی گی ہے۔

یوں تو اس دنیا میں بڑے بڑے شہرت والے حکومت والے اقتدار والے آئے مگر ضروری نہیں کہ زمین اُن کے وجود سے خوش ہو بعض لوگ زمین پر پاؤں رکھتے ہیں تو زمین پناہ مانگتی ہے کہ ایسے برے آدمی کے پاؤں پھر نہ مجھ پر پڑیں۔

کچھ لوگ ایسے ہیں کہ جب زمین پر قدم رکھتے ہیں تو زمین اُن کے قدموں کو چومتی ہے اور خواہش کرتی ہے کہ یہ اللہ کا نیک بندہ پھر بھی کبھی گزرے درویش صفت نوجوان اور عالمی شہرت یافتہ مصنف پیر عبدالخالق حسنات اُس علمی اور روحانی شخصیت کا نام ہے ۔

جسکی کتب کے ہر ہر لفظ سے اخلاص ٹپکتا ہے-مصنف کو مختلف ممالک سے ممتازمذہبی وروحانی شخصیات نے مذکورہ کتاب کی اشاعت پرمبارکبادپیش کرتے ہوے ان کی علمی وادبی خدمات کوسراہاہے۔

تحقیقات حسنات کے مصنف اورممتازعلمی وادبی شخصیت محسنِ اردو پیرعبدالخالق حسنات نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوے کہاکہ تحقیاتِ حسنات کسی ایک شعبہ زندگی کے لیے نہیں بلکہ زندگی کے بیشمارپہلوں کے حوالہ سے ایک شاندارتحفہ ہیے

انھوں نے کہا جو ادب وعلم سے محبت کرنے والوں کی لائبریری کے لیے ان کی کتب میں ایک شانداراورعظیم اضافہ ثابت ہوگا-

Comments are closed.