شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کر لی،ثانیہ مرزا سے رائیں جدا ہو گئیں

53 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راوٴنڈر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کر لی،ثانیہ مرزا سے رائیں جدا ہو گئیں، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے دوریوں کی کہانی سچ ثابت ہوئی۔

سٹار آل راوٴنڈرشعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا۔

دونوں نے پوسٹ کے کیپشن میں "الحمداللہ” لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت بھی لکھی۔

 

خیال رہے کہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی۔

Comments are closed.