سوشل میڈیا پرسپریم کورٹ ججزپرتنقید روکنے کےلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سوشل میڈیا پرسپریم کورٹ ججزپرتنقید روکنے کےلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے یہ 6 رکنی کمیٹی ججز کے خلاف مہم کے تدارک کیلئے وزرات داخلہ کی طرف سے بنائی گئی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کے قیام سے متعلق جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وزرات داخلہ نے  6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کمیٹی کے کنوئنئیر ہونگےکمیٹی میں گریڈ 20 کے آئی بی اور آئی ایس آئی کے رکن بھی شامل ہونگے۔

تحقیقاتی کمیٹی میں اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی بھی بطور ممبر شامل ہونگے جبکہ پی ٹی اے کا نمائندہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوگا۔

کمیٹی سوشل میڈ یا پرمہم میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرے گی اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تجاویز بھی مرتب کرے گی۔

کمیٹی 15 روز میں وزارت داخلہ کو اپنی رپورٹ جمع کروائے گی ایف آئی اے ہیڈکوارٹر بطور کمیٹی سیکرٹریٹ استعمال ہوسکے گا۔

واضح رہے سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی اپیل پر پی ٹی آئی سے بلہ واپس لینے سے متعلق فیصلہ کے بعد ججز اور خاص کر چیف جسٹس تنقید کی زد میں ہیں، قانونی ماہرین بھی اس فیصلے کو متنازعہ قرار دے رہے ہیں۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پرفیصلے پر تنقید کے علاوہ بعض لوگ غیر پارلیمانی اندازاپناتے ہیں، فیصلہ کے بعد خود چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ واضح کرچکے ہیں کہ فیصلے پر تنقید ہو سکتی ہے۔

Comments are closed.