عام انتخابات،تحریک انصاف نے ریکارڈ21 خواتین کو ٹکٹ جاری کئےہیں

ریحانہ ڈار بمقابلہ خواجہ آصف،یاسمین راشد نوازشریف کے مدمقابل

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: عام انتخابات،تحریک انصاف نے ریکارڈ21 خواتین کو ٹکٹ جاری کئےہیں،جب کہ اس کے مقابلے میں مسلم لیگ ن سے صرف 6 خواتین انتخابات لڑیں گی جن میں مریم نواز بھی شامل ہیں جو پہلا الیکشن لڑرہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی اٹک سے سابق ایم این اے ایمان طاہر صادق، راولپنڈی سے سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر، سیالکوٹ سے سابق وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے مدمقابل امید وارہیں ۔

لاہور سے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ ملک ، سدرہ فیصل سابق ایم این اے قصور، ملتان سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی، لاہور میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف میدان میں ہیں۔

 وہاڑی سے سابق ایم این اے نذیر جٹ کی صاحبزادی عائشہ نذیر جٹ، بہاولنگر سے شوکت بسرا کی اہلیہ مسز طلعت بسرا، بہاولپور سے سابق ایم این اے کنول شوزب پی ٹی آئی خاتون ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ محترمہ قمرجاوید وڑائچ رحیم یار خان، مظفر گڑھ سے مسز حمیرا احمد خان، لیہ سے سابق ایم این اے مجید نیازی کی اہلیہ مسز عنبر مجید نیازی، ڈیرہ غازی خان سے سابق وزیر زرتاج گل وزیرعوامی طاقت آزمائیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف نے خیرپور سے عنبرین ملک، سانگھڑ سے حمیدہ مسعود شاہ، تھرپارکر سے مہرالنساء بلوچ، مٹیاری سے نازش فاطمہ بھٹی، ٹنڈو الیار سے روزینہ بھٹو، دادو سے شبانہ نواب بجارانی کو قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کئے۔

خیبرپختونخوا کے حلقہ این اے 30 پشاور سے سابق ایم این اے شاندانہ گلزار کو بھی ٹکٹ دیا گیا،اگرچہ الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے زریعے پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا ہے تاہم اس سے پہلے ٹکٹ جاری ہو چکے تھے۔

مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کوٹکٹ جاری کیا ہے ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی صنم جاوید مضبوط اور وننگ امیدوار تھیں تاہم وہ پی ٹی آئی کےخلاف جاری انتقامی کارروائی کی نٓذر ہو گئیں اور ان کے کاغذات ہی مسترد کردیئے گئے۔

مسلم لیگ نون کی دیگرامیدواروں میں سائرہ افضل تارڑ، نوشین افتخار، شازرہ منصب علی، تہمینہ دولتانہ اور سیدہ شہربانو بخاری شامل ہیں۔

 پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر نفیسہ شاہ اور شازیہ مری کو ٹکٹ جاری کئے ہیں  جیکہ مسلم لیگ ق، پرویز مشرف کی مسلم لیگ،پیپلز پارٹی،اور پی ٹی آئی کا حصہ رہنے والی ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان اس باراپنی پانچویں جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی سیالکوٹ سے امیدوار ہیں۔

واضح  رہے کہ 2018 کے عام انتخابات کے بعد سے انتخابی فہرستوں میں 9.28 ملین مرد ووٹرز کے مقابلے میں 11.74 ملین خواتین ووٹر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد سابقہ 106 ملین سے بڑھ کر 127 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

Comments are closed.