تحریک انصاف کےامیدواروں کی حتمی فہرست کل جاری کردیں گے،بیرسٹرگوہرعلی

52 / 100

راولپنڈی : وکیل رہنما تحریک اصناف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے آج جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔

تحریک انصاف کےامیدواروں کی حتمی فہرست کل جاری کردیں گے،بیرسٹرگوہرعلی نے واضح کیاکہ ہم اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں لہذا آپسی اختلافات کو ایشو نہ بنایا جائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے پینڈنگ ٹکٹس کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا تمام تر مشاورت آج کسی بھی وقت مکمل ہوجائے گی۔ ووٹرز سے کہوں گا اپنے امیدوار کو پہنچانیں، ہم اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا لیڈر اسوقت جیل میں ہے وہ لوگ جو گھروں سے باہر ہیں ان کا سوچنا چاہیئے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا شیخ رشید کیساتھ پارلیمنٹ تک اتحاد تھا، الیکشن کے حوالے سے شیخ رشید کیساتھ کوئی اتحاد نہیں تھا۔

ہم نے واضح کہا تھا کہ ہر سیٹ پر ہمارا امیدوار ہوگا۔ شیر افضل مروت بھی ہمارا ہے، ہمارے پاس ہے، لکی مروت سے جیتے گا، تمام رہنما ذاتی اختلاف کو بھلا دیں۔

Comments are closed.