پاکستان کونیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 21 رنز سے شکست دیدی

58 / 100

فوٹو: فائل

 ہیملٹن: پاکستان کونیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 21 رنز سے شکست دیدی،صائم ایوب چلے نہ رضوان، اچھاکھیلتے فخرزمان آوٹ ہوئے،بابراعظم نے ففٹی ضرور بنائی مگر ایک بار پھر میچ فنش کرنے میں ناکام ثابت ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے شہرہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 19.3 اوورز میں 173 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

ٹاس ایک بار پھرپاکستان نے جیتا اورنیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرائی،فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگ کا آغاز کیا اور شروع سے تیز بیٹنگ کی۔ٹیم کا مجموعی اسکور 5.1 اوور میں 59 تک پہنچایا دیا۔

اس موقع پر ڈیون کونوے کو 20 رنز پر عامر جمال نے کیچ آؤٹ کرا دیا، اس کے بعد کین ولیمسن اور فن ایلن نے 10 اوورز میں ٹیم کا اسکور 111 تک پہنچا دیا، اس دوران فن ایلن نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

ا کپتان کین ولیمسن 26 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے جس کے بعد ڈیرل مچل بیٹنگ کے لیے آئے اور انہوں نے بھی تیزی کے ساتھ رن بنائے ،نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 12.5 اوورز میں 137 رنز پر گری جب اسامہ میر نے فن ایلن کو 74 رنز پر بولڈ کر دیا۔

اگلے اوور میں نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 147 رنز پر گر گئی جب ڈیرل مچل کو عباس آفریدی نے 17 رنز پر بولڈ کیا،چوتھی وکٹ 16.1 اوورز میں 157 رنز پر گری جب مارک چیپمین کو عباس آفریدی نے کیچ آؤٹ کرایا۔

نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 18.1 اوورز میں 182 رنز پر گری جب گلین فلپس کو 13 رنز پر حارث رؤف نے کیچ آؤٹ کرایا ،اگلی ہی گیند پر ایڈم ملن کو بھی حارث رؤف نے پویلین کی راہ دکھائی اور ایک گیند بعد اوور کی چوتھی گیند پر انہوں نے اش سودھی کو بھی بولڈ کر دیا۔

نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ آخری اوور میں 192 رنز پر گری، مچل سینٹنر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، عباس آفریدی 2 جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی، کپتان شاہین آفریدی خالی ہاتھ رہے انھیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔

پاکستان نے 195 رنز ہدف کے تعاقب ایک بار پھر برا آغاز کیا،اور صائم ایوب پہلے ہی اوور میں ایک رنز بنا کرآوٹ ہوگئے،اگلے اوور میں 10 رنز پر پاکستان کی دوسری وکٹ گری جب محمد رضوان 7 رنز پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان نے شاندا پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 97 تک پہنچایا، اس دوران فخر زمان نے نصف سنچری بھی مکمل کی تاہم اس کے فوری بعد 9.4 اوورز میں وہ 50  رنز پر بولڈ ہو گئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 11.5 اوورز میں 105 رنز پر گری، افتخار احمد 8 گیندوں پر 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے،اگلے ہی اوور میں پاکستان کی پانچویں وکٹ 108 رنز پر گر گئی، اعظم خان 2 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 14.3 اوورز میں 125 رنز پر گری، اس مرتبہ عامر جمال 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،ساتویں وکٹ 17.1 اوورز میں 153 رنز پر گری جب بابر اعظم 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ 18.2 اوورز میں 165 رنز پر گری جب شاہین آفریدی22 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد اگلی ہی گیند پر اسامہ میر صفر پر آؤٹ ہوئے،بابراعظم 66 رنز بنانے کے باوجود میچ فنش نہ کرسکے اور آوٹ ہوگئے۔

پاکستان کی آخری وکٹ 19.3 اوورز میں 173 رنز پر گری، عباس آفریدی 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ حارث رؤف 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے،نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملن نے 4 جبکہ ٹم ساؤتھی، بین سیئرز اور اش سودھی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

Comments are closed.