سینیٹ میں عام انتخابات 2024 ملتوی کرنے کی تیسری قرارداد جمع کروا دی گئی

Pakistani Rangers cordon off the Parliament during an ongoing protest by followers of Imran Khan and Tahir-ul-Qadri in Islamabad on August 27, 2014. Pakistan's embattled prime minister said August 27 he would not cave in to protests demanding his resignation, striking a defiant note in his first major speech since the crisis erupted two weeks ago. Thousands of Khan's and Qadri's followers have been camped outside parliament since August 15 demanding Sharif quit, claiming the election which swept him to power last year was rigged. AFP PHOTO/Farooq NAEEM
51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹ میں عام انتخابات 2024 ملتوی کرنے کی تیسری قرارداد جمع کروا دی گئی، 25  کروڑ آبادی کے ملک میں پہلی قرارداد 12 سینیٹرز نے منظور کرکے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

سینیٹ میں 8 فروری کو شیڈول الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے یہ تیسری قرارداد آئی ہے جبکہ پہلی قرارداد کو ایوان میں موجود 12 ممبران  نے کثرت رائے سے منظور کی تھی ، دوسری قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع ہے۔

آزاد پارلیمنٹری گروپ کے سینیٹر ہلال الرحمان کی جانب سے ہفتہ کو قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں جاری شدید ترین سرد موسم اور برف باری خیبرپختونخوا میں شہریوں کو سازگاز ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے۔

 امیداروں کو الیکشن مہم چلانے میں بھی بے شمار چیلنجز پیدا کر رہا ہے،قرارداد کے مطابق اسی طرح ملک بھر اور خاص طور پر صوبہ خیبر پختو نخوا میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی خدشات مسائل کے پیش نظر امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گرد حملوں کا شدید خطرہ لاحق ہے۔

 امیدواروں کے لئے انتخابی عمل میں ان کی فعال شرکت میں مسلسل رکاوٹیں ہیں،قرارداد میں کہا گیا کہ صوبہ خیبر پختو نخوا کے عوام اور امیدواروں میں اس حوالے سے احساس محرومی اور خاص طور پر سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے امیدوار سیکورٹی مسائل سے متاثر ہو رہے ہیں۔ 

خیبر پختو نخواہ کے عوام کا انتخابی عمل سے باہر ہونے کے خدشات کے پیش نظر انتخابات کے انعقاد کے لئے اعلان کردہ تاریخ صوبے کے لئے غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے۔

قرارداد میں کہا گیاہے کہ  ایوان بالاء آئین کے تحت دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق وفاقی اکائیوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے عزم پر کارفرما ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اس لئے ایوان بالا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے یہ پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ عام انتخابات کو 8 فروری 2024 کی بجائے کسی ایسی موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔

 نئی تاریخ تمام شراکت داروں کے لئے قابل قبول ہو اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں راستے میں حائل رکاوٹوں میں مددگار ثابت ہو۔

Comments are closed.