نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 46 رنز سےہرادیا

55 / 100

فائل:فوٹو

آکلینڈ :نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 46 رنز سےہرادیا ،پاکستان ٹیم 227 رنز ہدف کے تعاقب میں 180رنز پر آوٹ ہوگئی، بابراعظم 57 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

صائم ایوب نے اپنے روایتی طریقے سے اننگ کا آغاز کیا اور 8 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ بدقسمت رہے اور 2.2 اوورز میں دوسرے اینڈ پر رن آؤٹ ہوگئے۔

ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب نے 8 گیندوں پر3 چھکے اور 2 چوکے لگا کر دھواں دھار آغاز کیا تاہم وہ27 رنز پر رن آوٹ ہوگئے، دوسری وکٹ 5.3 اوورز میں 63 رنز پر گری جب محمد رضوان 25 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

فخر زمان کو شائد بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی راس نہ آئی، نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ میں دھواں دھار بیٹنگ کرنے والے فخر زمان کی صورت میں پاکستان کی تیسری وکٹ 8.1 اوورز میں 90 رنز پر گری، وہ 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

افتخار احمد اور بابر اعظم نے پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کا اسکور 130 رنز تک پہنچایا جس کے 12.4 اوورز میں چوتھی وکٹ بھی گر گئی، افتخار احمد 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم اگلی ہی گیند پر پاکستان کی پانچویں وکٹ 15.1اوور میں 159 رنز پر گر گئی، اس مرتبہ اعظم خان 10 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اسی اوور میں شاہین آفریدی بھی صفر پر کیچ آؤٹ ہوگئے اور یوں پاکستان کے 159 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

بعدازاں پاکستان کی ساتویں وکٹ 16.2 اوورز میں 173 رنز پر گری جب بابر اعظم 57 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد اگلی وکٹ بھی اسی اوور میں 177 رنز پر گر گئی۔ اسامہ میر ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی نویں وکٹ 17.4 اوورز میں 180 رنز پر گری، عباس آفریدی ایک رن بنا کر واپس پویلین گئے جس کے بعد اسی اوور میں 180 رنز پرحارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوتھی نے 4، ایڈم ملن اور بین سیئرز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 اس سے قبل پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازنیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر شاہین آفریدی نے کونوے کو کیچ آوٴٹ کرا دیا تاہم اننگز کے تیسرے اوور میں شاہین آفریدی نے 24 رنز دے دیئے۔

فن ایلن عباس آفریدی کا شکار بنے انہوں نے 15 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں ڈیبیو کرنے والے عباس آفریدی نے آوٴٹ کیا۔

پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے کئی آسان کیچز ڈراپ اور مس فیلڈنگ کی گئی جس کا کیوی بیٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 128 رنز پر گری جب کین ولیمسن 57 رنز کی اننگز کھیل کر آوٴٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ گلین فلپس کی صورت جب گری جب عباس آفریدی کی گیند پر بابر اعظم نے انہیں صرف 19 رنز پر کیچ آوٴٹ کردیا، اس کے بعد پچ پر موجود ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ڈیرل نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جس کے بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیمپن 26، ایڈم ملن 10 اور ایش سودھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹم ساوٴتھی 6 اور میٹ ہنری صفر پر ناٹ ا?وٴٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ ا?فریدی اور ڈیبیو کرنے والے نوجوان پیسر عباس ا?فریدی نے 3، 3 جبکہ حارث روٴف نے 2 کھلاڑیوں کو ا?وٴٹ کیا۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین ا?فریدی نے کہا کہ پچ باوٴلنگ کے لیے سازگار ہے اس لیے پہلے باوٴلنگ کو ترجیح دی، کوشش ہوگی نیوزی لینڈ کو کم سے کم رنز تک محدود کر سکیں۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ بدقسمتی سے مچل سینٹنر ٹیم میں شامل نہیں ہیں، پاکستان کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

قومی سکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی، بابراعظم، نائب کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، حارث روٴف اور عامر جمال شامل تھے۔ان کے علاوہ ازیں آج ے میچ میں اسامہ میر اور نوجوان فاسٹ باوٴلر عباس آفریدی کا ڈیبیو ہوا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپمین، ایڈم ملن، ایش سودھی، میٹ ہنری، ٹیم ساوٴتھی، بین سیئرز شامل تھے

Comments are closed.