ایبٹ آباد میں کھدائی کے دوران اچانک زمین سے دہکتی آگ نکل آئی

52 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا 

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد میں کھدائی کے دوران اچانک زمین سے دہکتی آگ نکل آئی، یہ عجیب وغریب واقع ایبٹ آباد کے علاقے میرپور میں پیش آیا ہے.

اطلاعات کے مطابق میرپور کی حدود میں ایبٹ ہائٹس چنار اپارٹمنٹس کی تعمیراتی کام کے دوران عقبی دیوار کے قریب اچانک دھماکے سے زمین پھٹ گئی.

متاُثرہ جگہ کی کھدائی کے دوران آتش گیر مادہ نکل آیا جس سے قریبی علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہیکہ تعمیراتی کام کے دوران دیوار پر گرمی کی حدت محسوس کرتے ہوئے بیرونی جانب سے کھدائی کے دوران دہکتا ہوا لاوا نکل آیا ہے۔

ابتدائی طور پر سرکاری محکموں کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور کوئی بھی ذمہ دار ادارہ یا حکام کچھ بتانے سے گریزاں ہیں.

حقائق معلوم کرنے کاکہہ رہے ہیں، اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ زمین میں کسی کیمیائی عمل کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے تاہم اصل حقائق کے بعد مذید انکشافات متوقع ہیں۔

Comments are closed.