بے نظیر بھٹو برسی، کارکنوں کی گڑھی خدا بخش آمدکاسلسلہ جاری

45 / 100

فائل:فوٹو

گڑھی خدا بخش :پیپلز پارٹی کی سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹوکی سولہویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔

پیپلز پارٹی کی سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی کی تقریبات کے سلسلے میں کارکنوں کی گڑھی خدا بخش آمد جاری ہے۔

کارکنوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔دوپہر ایک بجے عام لنگر تقسیم کیا جائے گا، دوپہر دو بجے برسی کے مرکزی جلسے کا آغاز محفل مشاعرہ سے ہو گا۔

چار بجے مرکزی جلسے کا آغاز ہوگا جس سے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔پانچ بجے کے قریب بلاول بھٹو زرداری کا مرکزی خطاب ہوگا، شام سات بجے برسی کی تقریبات کا اختتام ہوگا۔

Comments are closed.