حمزہ شہبازپارٹی کے پرانے ورکرز کو نظرانداز کرنے پر پھٹ پڑے

55 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کی صدارت میں 2 دن قبل ہونے والے پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا گیاہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہباز نے شکوے اور شکایتوں کے انبار لگا دیے۔

حمزہ شہبازپارٹی کے پرانے ورکرز کو نظرانداز کرنے پر پھٹ پڑے، انہوں نے نواز شریف سے شکوہ کیا کہ ’’ پارٹی میں پرانے ورکرز کو اگنور کیا جارہا ہے ‘‘۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ’’ میاں صاحب پارٹی میں کام کرنے والے لوگوں کو اگنور کیا جارہا ہے، خاموشی کی ایک زبان ہوتی ہے لیکن اسے کوئی سننے اور سمجھنے والا نہیں ‘‘۔

ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز کا کہنا تھا ’’ جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور ماریں کھائیں ان کو اگنور کیا جارہا ہے اور نئے لوگوں کو سامنے لاکر کھڑا کردیا گیا ہے تو پرانے وفادار ورکرز کا اب کیا ہوگا ‘‘۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حمزہ شہاز کا کہنا تھا کہ ’’ پرانا ورکر آج بہت پریشان ہے ، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، پارٹی ٹکٹ ان کا حق بنتا ہے جنہوں نے مشکلات کاٹیں ‘‘۔

واضح پارٹی اجلاس میں مریم نواز نے بھی 2 دہائیوں سے سیاست میں موجود سینئر لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ سے پارٹی کےلئے کام کرنے کی بازپرس کی تھی جس پرتہمینہ دولتانہ نے ناگواری کااظہار کرتے ہوئے کہا تو کیا میں مرجاوں؟ جس پر نوازشریف نے مریم نواز کو چپ کرایا تھا۔

Comments are closed.