شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں ضمانت کے بعد 15 دن کیلئے نظر بند کر دیئے گئے

53 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں ضمانت کے بعد 15 دن کیلئے نظر بند کر دیئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔

ڈی سی 15 روزہ نظر بندی احکامات جاری کردئیے

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی 9مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں،رہائی سے امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے،ایس ایچ او صدر بیرونی کی رپورٹ پر سی پی او نے 45 روزہ نظر بندی کی تجویز دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ سے اتفاق کیا،شاہ محمود قریشی کو اپیل کا حق دیتے ہوئے 15روز کے لئے نظر بند کردیا گیا۔

واضح سائفر کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد شاہ محمود قریشی قریشی کی رہائی یقینی تھے تاہم اب ایک بار پھر نظر بندی کے احکامات جاری کر کے انھیں مزید 15 دن پابند کر دیا گیا ہے.

Comments are closed.