اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

55 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 5 بج کر 32 منٹ پر جڑواں شہروں کے علاوہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 11 کلو میٹر اور مرکز آزاد کشمیر تھا۔

زلزلے کے دوران لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Comments are closed.