الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی درخواست پرکاغذات نامزدگی تاریخ آگے کردی

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی درخواست پرکاغذات نامزدگی تاریخ آگے کردی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ اب امیدواران 24 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا مزید ضافہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی میں نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔جے یو آئی،ن لیگ، بی اے پی نے وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں پر ترجیح فہرست متعلقہ ریٹرننگ افسران کو جمع کرائیں۔ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 تا30 دسمبر تک کرینگے۔باقی تمام انتخابی سرگرمیاں شیڈول کے مطابق ہونگی جبکہ ملک میں انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

Comments are closed.