دنیا بھر میں کرسمس تیاریاں جاری،یواے ای قونصل خانے میں خصوصی تقریب

52 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی:دنیا بھر میں کرسمس تیاریاں جاری،یواے ای قونصل خانے میں خصوصی تقریب کااہتمام کیاگیا، متحدہ عرب امارات کراچی قونصل خانے میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے یہ تقریب منعقد کی گئی۔

کراچی میں ہونے والی اس تقریب میں یو اے ای کے قونصل جنرل کراچی ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نےدنیابھرکی مسیحی کمیونٹی کوکرسمس کی مبارکباد دی۔

 امارات کے قونصل خانے میں تقریب میں مسیحی رہنما کارڈینل جوزف کوٹس اورسینٹ جوزف کالج فار ویمین کے پرنسپل ڈاکٹر الزیبتھ نعمت سمیت دیگرشریک ہوئے۔

اس موقع پریواے ای کے قونصل جنرل کا کہناتھا کہ دین اسلام انسانیت اورمذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، دنیا کے کسی مذہب کی بنیادی تعلیمات نفرت اور دہشت گردی کی تعلیم نہیں دیتیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ہم دنیا بھر میں امن و محبت اور بھاٸی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں۔

 اس تقریب میں مسیحی بچوں نے کرسمس جشن کی تقریبات کی مناسبت سے کرسمس کے گیت گائے اور پاکستان کی سلامتی و بقا کیلٸے دعاٸیں بھی کیں۔
تقریب کے اختتام پر یو اے ای قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے شرکا میں مٹھاٸیاں، بسکٹ اور تحاٸف بھی بھی تقسیم کئے۔

Comments are closed.