ن لیگ کے سینئر رہنماشاہد خاقان عباسی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنماشاہد خاقان عباسی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، سابق وزیراعظم پارٹی کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ قربت اور کسی بھی قیمت پر اقتدار میں آنے کی پالیسی سے نالاں ہیں.

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس کے دوران کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع شاہد خاقان عباسی کے مطابق انہوں نے الیکشن سے قبل اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ن لیگ نے کسی ورکر کوٹکٹ دی تو حمایت کروں گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے علاوہ سپورٹ نہیں ہوگی، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسی اور جماعت میں نہیں جاؤں گا، الیکشن کے بعد نئی جماعت بنا سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پسندیدہ ہونے اور نواز شریف کے لاڈلا کا تاثر انتخابات کو پہلے سے متنازعہ بنا رہا ہے۔ ن لیگ کی اقتدار کی سوچ ہے، اس سے اتفاق نہیں کرسکتا۔

Comments are closed.