اسلام آباد پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیٹے سمیت جاں بحق

52 / 100

فوٹو: اسلام آباد پولیس

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیٹے سمیت جاں بحق، تھانہ رمنا کے علاقہ میں ڈاکووں نے فائرنگ کی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل محمد اشرف اور ان کا بیٹا گولیاں لگنے سے شہید ہوگئے۔

شہید ہیڈ کنسٹیبل اپنے بیٹے کے ہمراہ جارہے تھے کہ راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا، شہید ہیڈ کنسٹیبل نے راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے سینئر افسران واردات کے بعد بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق بعد میں شہید ہیڈ کانسٹیبل اشرف اور ان کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پورے اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں پولیس، ضلعی انتظامیہ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور عوام نے شرکت کی۔شہید کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں تدفین کےلیے روانہ کردی گئی۔

Comments are closed.