لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

50 / 100

فوٹو : ڈان نیوز فائل

لاہور: معروف قانون دان لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا، پیپلز پارٹی کے سابق رہنما لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن اینٹی اسٹیبلشمنٹ موقف پر پیپلز پارٹی میں مسائل کا سامنا رہا۔

لطیف کھوسہ نے لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، صرف ملک اور جمہوریت کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا سچ کی آواز شدت سے بلند کرنے کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہوا۔ آئین ایسا عمرانی معاہدہ ہے جس میں تمام فلاحی مملکتوں کے خدوخال ہیں، جب جب آئین سے انحراف کیا گیا، ریاست اور آئین کو نقصان پہنچا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، یہ فوج ہماری فوج ہے، آئین میں تمام اداروں کی حدودو قیود متعین ہیں، آئین میں درج ہے کہ فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور عوام کے ٹیکسز سے ان کو تنخواہیں ملتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں دیکھیں تو اوپر سے نیچے تک عوام ہی ریاست ہیں، پر امید ہوں نفرتوں کی سیاست ختم ہوگی، نفرتوں کو دفن کرکے نئی سفرکی دعوت دیتا ہوں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ وکالت اور سیاست عبادت سمجھ کر کی ہے، آئین کے اندر ہر چیز کا حل موجود ہے۔آئین کی پاسداری کرنے والا امر ہوجاتا ہے، 25کروڑ عوام عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، یہ ادارے ہمارے ہیں.

Comments are closed.