ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان میں 20 ہزارخواتین کی تربیت مکمل کرلی

54 / 100

فوٹو: پی آر

اسلام آباد:ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان میں 20 ہزارخواتین کی تربیت مکمل کرلی، یہ تربیتی پروگرام ‘ملین وومین مینٹورز کے تحت مکمل کیاگیا جس میںپاکستان بھرسے ہزاروں خواتین مستفید ہوئیں۔

ایس اینڈ پی گلوبل کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس پروگرام کا آغاذ 2020 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد خواتین میں سیکھنے کی لگن اور خود اعتمادی بڑھانا اور ان کوسائینس، ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں تربیت دے کر بہترین عہدوں کے قابل بنانا تھا۔

خواتین کی تربیت مکمل ہونے کے موقع پر اسلام آباد میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور اینڈریو شوفر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ان کی شرکت اس بات کی غماز ہے کہ خواتین کی تربیت اوربا روزگار بنانے کا یہ پروگرام کتنی اہمیت کا حامل ہے اور ‘ملین وومین مینٹرز ‘پروگرام کی وجہ سے پاکستان میں خواتین کی سائنس، ٹیکنالوجی، انجنئیرنگ اور ریاضی میں خواتین کے تربیتی مواقع کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

اس پروگرام کا اصل مقصد پاکستان کی 10 لاکھ لڑکیوں اور خواتین کو اساتذہ کے ساتھ بھرپور رابطہ استوار کرنا ہے تاکہ وہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ اور ریاضی کی شعبوں سے جڑی رہیں اور ان شعبہ جات میں آگے بڑھ سکیں۔

ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان میں 20 ہزارخواتین کی تربیت مکمل کرلی، فوٹو : پی آر

پروگرام کی تکمیل کیلئے ایس اینڈ پی گلوبل اور اس کے پیپلز ریسورس گروپ کو امریکہ پاکستان وومن کونسل کا تعاون حاصل رہا۔

اس موقع پر ایس اینڈ پی گلوبل کے مینیجنگ ڈائریکٹر مجیب ظہور کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی کامیابی مساوی نظام کیلئے ہماری لگن کو اجاگر کر تی ہے ،’ملین وومین مینٹرز ‘ہماری اسی سوچ کا ایک پیش خیمہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس پروگرام سے خواتین کو نا صرف سائنس،ٹیکنالوجی ،اینجنیئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں اپنی صلاحیتیں بڑھانے کا موقع ملا ہے بلکہ ان کی کاروباری اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

جس سے ایک عالمی صلاحیتوں کے فرق میں کمی اور پاکستانی خواتین کو عالمی معیشت کا حصہ بنانے میں بھی مدد ملی ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کامیابی مساوات ، شمولیت اور تنوع کے ہمارے عزم کو واضح کرتی ہے۔

پروگرام کے تحت ڈھائی سو سے زائد سیشنز کا انعقاد کیا گیا،جن میں ایس اینڈ پی گلوبل کے 150 سے زائد مینٹور ز نے ایک ہزار ایک سو ستر گھنٹوں کی رضاکارنہ تربیت فرہم کی۔

تربیتی سیشنز میں مینٹورز کی جانب سےسائنس، ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ اور ریاضی سے متعلق موضوعات پر تعلیم فراہمی کی گئی جو کہ کاروباری اور پیشہ ورخواتین کیلئے بے حد مفید ثابت ہو ں گی۔

سیشنز میں کاروبار کو بڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال، تعمیری سوچ، خود اعتمادی، فری لانسنگ ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، ریزیومے بنانے اور لنکڈ ان پروفائل بنانے کے حوالے سے بھی تربیت فراہم کی گئی۔

ایس اینڈ پی گلوبل کا تین سال میں 20 ہزار خواتین اور لڑکیوں کی تربیت کا عزم کامیابی سےمکمل ہوا۔

Comments are closed.