بشریٰ انصاری کی نوازشریف کی طرف سے لفافہ دینے پر وضاحتی ویڈیو

56 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: بشریٰ انصاری کی نوازشریف کی طرف سے لفافہ دینے پر وضاحتی ویڈیو آگئی ہے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو میں وہ بتارہی ہیں کہ ایسے نہیں میں نے ویسے کہا تھا۔

اداکارہ و میزبان بشریٰ انصاری نے  آرٹس کونسل کراچی میں 16ویں عالمی اردو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے والد احمد بشیر کے بارے میں ماضی کا ایک واقعہ شرکا سےشیئر کیا تھا۔

اداکارہ نے نواز شریف اور ان کی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ’والد جب اپنے کمرے میں تھے ایک مرتبہ کمرے سے والد کی غصے سے لوگوں کو ڈانٹنے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں تو ہم ڈر گئے تھے۔‘

http://

بشریٰ انصاری نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے والد سے غصہ کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ ایک شخص انہیں رشوت دے رہے تھے۔

اس دوران بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’میں ان کا نام نہیں لے سکتی وہ (نواز شریف) ابھی ابھی ملک میں واپس آئے ہیں، بُری بات ہے، ان کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں رہتی، جس پر میزبان یاسر حسین اور ہال میں بیٹھے لوگوں نے تالیاں بجائیں۔‘

بشریٰ انصاری نے نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ ’ان (نواز شریف) کی طرف ایک شخص آیا تھا اور والد کو لفافہ دینے کی کوشش کی لیکن انہوں نے لینے سے منع کردیا، جس پر والد غصہ ہوئے تھے، ہمیں اپنے والد پر فخر ہے، اگر آج کے زمانے میں میرے والد زندہ ہوتے تو روز مرتے۔‘

http://

غیر واضح ہونے کے باوجود رشوت دینے کے بیان کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد کو نواز شریف نے نہیں بلکہ ان کی سیاسی جماعت کے کسی رہنما نے رشوت کی پیشکش کی تھی۔

Comments are closed.