پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل فائنل میں پہنچ گئی

50 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

کوالالمپور:پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل فائنل میں پہنچ گئی،قومی جونئیر ٹیم نے گروپ میچ میں بیلجیئم کے خلاف میچ ڈرا کرکے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کیا۔ 

ملائشیا کے شہرکوالالمپور میں کھیلا جانے والا یہ سنسنی خیز مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ قومی ٹیم نے بہتر پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کیا۔

کوالالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور بیلجیئم کے مابین میچ کا آغاز تیز کھیل سے ہوا، بیلجیئم کے کھلاڑی جیک نے پہلے کواٹر کے تیسرے منٹ میں ہی پاکستان کے خلاف ملنے والے پنالٹی کارنر کے ذریعہ گول اسکور کرکے بیلجیئم کو برتری دلادی۔

پاکستان کو کھیل کے 17ویں اور 27ویں منٹ میں پنالٹی کارنرز ملے لیکن پاکستانی ڈریگ فلکر ارباز احمد گول پوسٹ میں گیند پھینکنے میں ناکام رہے۔

پہلے ہاف کے اختتام تک بیلجیئم کو پاکستان پر ایک گول کی برتری حاصل رہی۔ پاکستان کو کھیل کے 42ویں منٹ میں ایک اور پنالٹی کارنر حاصل کرنے کا موقع ملا، ارباز احمد نے تیز رفتار ڈریگ فلک کے ذریعہ گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا۔

سنسی خیزمیچ کے اختتام تک پاکستان اوربلجیئم کااسکور 1-1 گول سے برابر رہا،جونیئر ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔

Comments are closed.