فرحت اللہ بابرنے آصف زرداری کے انٹرویو کے بعد استعفیٰ دیدیا

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: فرحت اللہ بابرنے آصف زرداری کے انٹرویو کے بعد استعفیٰ دیدیا،فرحت اللہ بابر کے دستخط سے ہی پی پی امیدواروں کو الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری ہونا تھے۔

فرحت اللہ بابرکے استعفیٰ کے حوالے سے اردو پوائنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ فرحت اللہ بابرکے استعفیٰ پے پیپلز پارٹی کودھچکا پہنچاہے کیونکہ یہ پارٹی کے سیکرٹری اوران کے دستخطوں سے پارٹی ٹکٹ جاری ہونے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فرحت اللہ بابر کا استعفٰی ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب الیکش کیلئے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کو انٹرویو میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں شہبازشریف سےمتاثر تھا کہ صبح 6 بجے اٹھتا ہے اور شام 6 بجے تک کام کرتا ہے، اتحادی حکومت کا
تجربہ کافی مشکل تھا، شہبازشریف کو کافی چیزیں کہیں جو انہوں نے نہیں مانی اس کانقصان ہوا۔

Comments are closed.