نوازشریف اورسابق صدرآصف علی زرداری سیم پیج پرآگئے

51 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد:قائدن لیگ نوازشریف اورسابق صدرآصف علی زرداری سیم پیج پرآگئے، دونوں نے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حکومت گرانے کے حوالے سے ایک ہی موقف رکھتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے جمعرات کوکہا ہے اگر عمران خان کی حکومت نہ گرائی جاتی تو وہ کسی کی مدد سے تحویل عرصہ تک حکومت میں رہنے کا پلان بنائے ہوئے تھے۔

نوازشریفکے بعد اب سابق صدر آصف زرداری نے بھی ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران حکومت میں پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی سے اتحاد کے لیے 6 وزارتوں کی پیش کش کی گئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ اگر ہم عمران خان کو نہ نکالتے تو وہ ایک فوجی کے ذریعے آر او الیکشن کروا کے 2028 تک حکومت بنالیتے، آصف زرداری نے بتایا کہ عمران حکومت مائنس زرداری پیپلز پارٹی چاہتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ملک سے باہر جانےکا کہا گیا اور کہا گیا کہ باقی پیپلز پارٹی 6 وزارتوں کے بدلے پی ٹی آئی سے مل کر الیکشن لڑے،عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد درست فیصلہ تھا، عمران خان کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا تھا، عمران خان ملکی معیشت کے دشمن تھے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نہ نکالتے تو وہ ایک فوجی کے ذریعے آر او الیکشن کروا کے 2028 تک حکومت بنالیتے ، پھر ایک کلو دودھ کے لیے ٹرک بھر کر پیسے لے جانے پڑتے۔

انھوں نے کہا کہ انہیں یقین ہےکہ اگلے الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، اسی لیے ان کی جماعت ایکشن میں ہے۔

Comments are closed.