دورہ آسٹریلیا کےلئے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کااعلان کردیاگیا

55 / 100

فوٹو: پی سی بی

لاہور: دورہ آسٹریلیا کےلئے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کااعلان کردیاگیا،شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیسٹ ٹیم دسمبر کے تیسرے ہفتے میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔

شان مسعود دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال ،عبداللہ شفیق ،ابرار احمد اور بابر اعظم شامل ہیں۔

فہیم اشرف ، حسن علی،امام الحق،خرم شہزاد، میرحمزہ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر ، نعمان علی ، صائم ایوب ، سلمان آغا کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد، سعود شکیل اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں، سرفرازاحمد کی ایک بار پھر ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

Comments are closed.