نگران حکومت کوالیکشن کمیشن نےاہم عہدوں پرتعیناتی کی اجازت دیدی

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: نگران حکومت کوالیکشن کمیشن نےاہم عہدوں پرتعیناتی کی اجازت دیدی،اس سے قبل نگران حکومت کو یہ اختیار حاصل نہیں تھا۔

اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے ممبر اور ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کی اجازت دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکریٹری قومی سلامتی کمیشن عامر حسن کو بعد از ریٹائرمنٹ ممبر معائنہ کمیشن تعینات کرنے کی منظوری دی۔

دوسری طرف عامر حسن ریٹائرڈ ہونے کے بعد کنٹریکٹ پر 12 دسمبر سے ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن تعینات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے سید مبشر توقیر شاہ کو ڈیپوٹیشن پر ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کردیا گیا، وہ انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن نے تمام نگران حکومت کو اہم عہدوں پر تعیناتیوں سے روک رکھا ہے۔

Comments are closed.