نتائج پہلےطے کرنے ہیں توالیکشن کرانے کا کوئی فائدہ نہیں، بلاول بھٹو زرداری

50 / 100

فوٹو: فائل

نوشہرہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے الیکشن کمیشن اوچیف جسٹس ضمانت دیں الیکشن پرانگلی نہ اٹھے گی،بلاول بھٹوزرداری نے کہااگر کوئی الزام لگا سکتا ہے تو الیکشن کا کیا فائدہ ہوگا.

بلاول بھٹو زرداری نے نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا ہمیں صاف شفاف الیکشن چاہیے، امید ہے صاف شفاف الیکشن ہوں گے، صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو بننے والی حکومت معاشی مسائل حل نہیں کرسکتی، صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو دھرنا دھرنا ہوگا، ملک کا نقصان ہوگا۔

انھوں نے کہا ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، جیالے الیکشن سے بھاگ نہیں رہے بلکہ الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں، جیالے اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، بیروزگاری، غربت تاریخی سطح پر ہے، اسلام آباد کو پرواہ نہیں ہے، دہشت گردوں کو یہاں لاکر بسایا، نقصان پاکستان بھگت رہا ہے، کبھی پولیس پر تو کبھی افواج پر حملہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں تمام مسائل کا حل نکالنا ہے، پیپلز پارٹی اپنے لیے نہیں، ملک و عوام کے بارے میں سوچتی ہے، تمام مسائل سے نکلنا ہے تو صاف شفاف الیکشن کرانا ہوں گے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس ضمانت دیں کہ 8 فروری کے الیکشن پر کوئی انگلی نہ اٹھائے، اگر کوئی الزام لگا سکتا ہے تو الیکشن کا کیا فائدہ ہوگا۔

بلاول کا کہنا تھاکہ لاہورمیں ایک جلسہ کرایاگیا،دو تہائی اکثریت والے کہتے ہیں کہ ہماری بات ہوگئی ہے، نتائج پہلےطے کرنے ہیں توالیکشن کرانے کا کوئی فائدہ نہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ایک وزیراعظم بنے گا تو دوسرا دھاندلی کا الزام لگا کر دھرنے شروع کردے گا۔

ہم چاہتے ہیں بزنس برادری ترقی کرے، انڈسٹری چلے، معیشت چلے، بزنس برادری کو اپنی ترقی عوام کے ساتھ شیئر کرنا پڑے گی، مزدور کو محنت کے مطابق تنخواہ دینا ہوگی۔

نواز شریف کہتے امیر لوگ سرمایہ کاری کریں تو ان سے سوال نہ پوچھیں، میں سمجھتا ہوں یہ غلط ہے، ہم سوال ضرور پوچھیں گے، ہم پوچھیں گے کہ مقامی لوگوں کو کتنا روزگار دیا، تنخواہ کیا رکھی، بولےالیکشن کے بعد ہم وہ اونٹ ہوں گے جہاں یہ اونٹ بیٹھے گا وہاں حکومت ہوگی۔

Comments are closed.