سری لنکا کو باہمی چپقلش لے بیٹھی، آئی سی سی نے رکنیت معطل کردی

52 / 100

فوٹو: فائل

دبئی: سری لنکا کو باہمی چپقلش لے بیٹھی، آئی سی سی نے رکنیت معطل کردی ہے اور اس کا باضابطہ اعلان کردیا گیاہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے جاری بیان کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ نے فوری طور پر سری لنکا کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا کو حکومتی مداخلت کی بنا پر معطلی کی گئی۔

آئی سی سی کے مطابق بورڈ اجلاس میں اتفاق ہوا کہ سری لنکا کرکٹ کے معاملات آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہے، معطلی اور اس کے خاتمے کی شرائط و ضوابط جلد طے کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے وزیرِ کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کوبرطرف کر دیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیرِ کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے، سری لنکا بورڈ کو بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد فارغ کیا گیا۔

Comments are closed.