شندور پولو فیسٹیول چترال کی شاندار جیت کیساتھ ختم، رنگا رنگ اختتامی تقریب

54 / 100

غذر: شندور پولو فیسٹیول چترال کی شاندار جیت کیساتھ ختم، رنگا رنگ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے، 3 روزہ فیسٹول کے آخری روز سکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا۔

اس موقع پر مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیرستانی، چترالی، خٹک اور کیلاشی رقص پیش کیا، تقریب میں پیرا گلائیڈرز اور پاکستان آرمی ایس ایس جی کمانڈوز نے پیراٹروپنگ کے ذریعہ حاضرین سے خصوصی داد وصول کی۔

شندور پولو فیسٹول کے فائنل میچ میں چترال نے زبردست مقابلے کے بعد گلگت بلتستان کو 5 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دی، مہمان خصوصی نے بہترین کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں، رنراپ اور جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دیئے۔

شندور پولو فیسٹول کے فروغ ، سابقہ پولو کھلاڑیوں کی بہبود اور عالمی سطح پر اس فیسٹول کی پذیرائ کے لئے ایک فنڈ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا.

فیسٹول کے آخری روز بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح پولو میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اعلی سول اور ملٹری حکام، بڑی تعداد میں علاقے کی عوام اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

Comments are closed.