احسن اقبال کا بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، شاہ محمود قریشی

آئرن برادر اور اندرونی معاملات میں مداخلت؟

50 / 100

فوٹو : فائل

ملتان(اے این آئی )تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کا سی پیک سے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے دعوی کیا تھا کہ چین نے 2018 میں اسٹیبلشمنٹ کو سفارتی انداز میں پیغام دیا تھا کہ کسی بھی نئے تجربے سے گریز کریں کیونکہ اس سے سی پیک پٹڑی سے اتر جائے گا۔

احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک کے حوالے سے احسن اقبال کا بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ بات کہ ہمارا آئرن برادر ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے گا، حیران کن اور توہین آمیز ہے۔

گزشتہ روز ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سی پیک کو آگے لے جانے پر ہمیشہ مضبوط اتفاق رائے رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں ہم نے اپنی حکومت کے تحت سی پیک سے پاکستان کے عزم کو مزید گہرا کرتے ہوئے بہت سے منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہمارے دور میں گوادر انڈسٹریل زون کو وسعت دے کر فعال کیا گیا، فیصل آباد رشکئی انڈسٹریل زونز کو آپریشنل کر دیا گیا، دھابیجی انڈسٹریل زون کو حتمی شکل دی گئی، جو زیر تعمیر ہے، آئی ٹی سائنس، ٹیکنالوجی اور زراعت ان تین نئے مشترکہ ورکنگ گروپس پر بات چیت کی اور سی پیک کے فیز 2 میں شامل کیا گیا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں زیر تعمیر تمام پاور پلانٹس مکمل کیے گئے، بجلی پیدا کرنے کے منصوبے مکمل کیے اور ٹرانسمیشن پروجیکٹ شامل کیے گئے، اس کے علاوہ ہائی وے کے مزید کئی کلو میٹرز کی تعمیر ہماری حکومت میں مکمل ہوئی، جب کہ مغربی صف بندی کو حتمی شکل دی گئی، اور کام میں تیزی آئی۔

Comments are closed.