سینئراداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے

54 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: سینئراداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے،ان کاشمارپاکستان کے سینئرومحنتی اداکاروں میں ہوتا تھا۔

اداکارطارق جمیل پراچہ بہترین اداکارکے ساتھ ساتھ کامیاب پروڈیوسرز میں بھی ہوتا ہےابتدائی طور پر طارق جمیل پراچہ نے پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) سےبطور پروڈیوسر اپنے کریئر کا آغاز کیا۔

طارق جمیل پراچہ کا پہلا ڈرامہ ’آنچ‘ بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوا،پی ٹی وی سے بطور پروڈیوسر کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

 انہوں نے ’دل مومن‘، ’چھوٹی سی زندگی‘ ، ’ببن خالہ کی بیٹیاں‘، ’سات پردوں میں‘، ’اڑان‘ اور ’پیا نام کا دیا‘ جیسے مشہور ڈراموں میں ادکاری کی۔

طارق جمیل نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر کیا مگر وہ ایک بہترین پروڈیوسر کے طور پر جانےگئے۔

اداکار طارق جمیل پراچہ کے انتقال کی افسوس ناک خبر کو دیگر اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

Comments are closed.