سلیکشن ایشو،بابراعظم اور عماد وسیم آمنے سامنے آئے تو کیا ہوا؟

53 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: سلیکشن ایشو،بابراعظم اور عماد وسیم آمنے سامنے آئے تو کیا ہوا؟ یہ دلچسب صورتحال نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس سیشن کے دوران سامنے آئی۔

پی ایس ایل آٹھ میں اچھی کارکردگی دکھانے والےبائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور کپتان بابر اعظم جمعہ کو تربیتی کیمپ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے نظر آئے۔

 میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں کے برعکس دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات خوشگواردکھائی دیئے جہاں عماد وسیم نیٹ میں بابراعظم کو بال کراتے رہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے آل راؤنڈر عماد وسیم ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جس پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کشیدہ تعلقات خبریں منظر عام پر آئیں تھی۔

پی ایس ایل کی کارکردگی اور میڈیا کے دباؤ پر آل راؤنڈر کو نئی سلیکشن کمیٹی نے افغانستان کے خلاف موقع دیا تو انہوں نے تین میچز کی سیریز میں ایک نصف سینچری کی مدد سے 95 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے،2 وکٹیں لیں۔

عماد وسیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر کہا تھا کہ اگر انہیں بغیر کسی وجہ قومی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

عماد وسیم نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ مجھے قومی ٹیم سے باہر رکھا گیا، میرے پوچھنے پر بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن میں دوبارہ ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

Comments are closed.