انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام عرف شمبے گرفتار

45 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی: انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک ہائی پروفائل اور کامیاب آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کرلیا۔جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات پر حملوں سمیت پاکستان میں درجنوں پرتشدد دہشت گرد حملوں کی ذمے دار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمبے عسکریت پسند ہونے کے ساتھ کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی اور رہنما بھی رہا ہے، جو بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام کے بعد وجود میں آئی تھی۔

کالعدم تنظیم بلوچستان نیشنل آرمی پنجگور اور نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات پر حملوں سمیت پاکستان میں درجنوں پرتشدد دہشت گرد حملوں کی ذمے دار ہے۔ گلزار امام 2018ء تک بلوچ ریپبلکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کے نائب کے طور پر بھی رہے۔

گلزار امام ”بلوچ راجی آجوئی سانگر“ (BRAS) کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا اور اس کا آپریشنل سربراہ رہا جب کہ گلزار امام عرف شمبے کے افغانستان اور بھارت کے دورے بھی ریکارڈ پر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ بھی اس کے روابط کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ گلزار امام شمبے کی گرفتاری بی این اے کے ساتھ ساتھ دیگر عسکریت پسند گروپوں کے لیے بھی ایک سنگین دھچکا ہے، جو بلوچستان میں بڑی محنت قر قربانی کے بعد حاصل کیے گئے امن کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عسکریت پسند کی گرفتاری سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی صلاحیت اور گمنام ہیروز کی عظیم قربانیوں کے ذریعے حاصل ہونے والی کامیابیاں اور عزم ظاہر ہوتا ہے۔

Comments are closed.