وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

55 / 100

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا جس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی، اس کے علاوہ اجلاس میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے بعد ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال اور معاشی مسائل پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

Comments are closed.