تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے رضاکارانہ گرفتاری دے دی

52 / 100

فوٹو : فائل

ڈی آئی خان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے رضاکارانہ گرفتاری دے دی، نے ہائی کورٹ ڈیرہ میں رضاکارانہ گرفتاری دی جس کے بعد پولیس انہیں تحویل میں لے کر روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں.

پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔علی امین گنڈا پور نے وکلاء اور پولیس کے مذاکرات بعد ہائیکورٹ کے گیٹ پر گرفتاری دی۔

علی امین گنڈا پور کیلئے مبینہ طور پر ڈی آئی خان سے لاہور اسلحہ لانے والے 2 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد ہوا.

گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں نے تمام مقدمات میں ضمانت کروائی ہوئی ہے، پولیس کے پاس کوئی وارنٹ نہیں ہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پولیس میرے اور میرے دوستوں کے گھر چھاپے مارتی ہے، پولیس نے نامعلوم ایف آئی آرز میں نامزد کیا ہوا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے، اس لیے عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔

Comments are closed.