ہلال احمر کا خیرپور میں ریلیف آپریشن مکمل،3 ہزار گھرانے مستفید ہوئے

51 / 100

خیبر پور : ہلال احمر کا خیرپور میں ریلیف آپریشن مکمل،3 ہزار گھرانے مستفید ہوئے،سندھ کے سیلاب سے انتہائی متاثرہ ضلع خیر پور کی یونین کونسل صابر رند، مھر ویسر، لیاری، کوٹ ڈیجی اور محبت وا میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا.

ہلال احمر پاکستان کی جانب سے 2ہزار متاثرہ گھرانوں میں آٹا، چاول سمیت 51 کلو گرام پر مشتمل راشن پیکج تقسیم کیا گیا. ایک ہزار متاثرین سیلاب کو فیملی ٹینٹ سمیت امدادی سامان بھی تقسیم کیا.

یونین کونسل شادی شہید، شاہ بگھیو، گودڑو،تالپور وڈا میں ایک ہزار افراد مستفید ہوں گے. سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری
سرگرمیوں سے متعلق ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین سردار شاہد احمد لغاری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہلال احمر کی جانب سے امدادی سرگرمیاں تسلسل سے جاری ہیں.

کوئی دوسرا ادارہ متاثرین سیلاب کی مدد اور خدمت کو موجود نہیں. ہلال احمر متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک امدادی کام جاری رکھے گا.

انہوں نے سربراہ فلڈ ریلیف ریسپانس زوالفقار احمد کی زیر نگرانی جہانزیب بلوچ، احتشام الدین کیرو، عبد القدوس، رضاکاروں پر مشتمل ریسپانس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر دکھی انسانیت کی خدمت کا امین ہے.

ہلال احمر پاکستان متاثرین سیلاب کی مدد اور خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا.ہلال احمر پاکستان کی ٹیم نے دکھی انسانیت خدمت میں تاریخ رقم کی ہے.

Comments are closed.