لاہور ہائیکورٹ کا توشہ خانہ کا  1990 سے لے کر 2001 تک کا  ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم

46 / 100

فائل:فوٹو

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا  1990 سے لے کر 2001 تک کا  ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ ریکارڈ کے سلسلے میں ایڈوکیٹ اظہر صدیق منیر کی درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سارا ریکارڈ بپلک کیا جائے کوئی چیز چھپائی نہیں جا سکتی۔ جس دوست ملک نے تحائف دئیے وہ بھی بتایا جائے۔ بغیر قیمت ادا کیے کوئی تحفہ نہیں رکھ سکتا۔

وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ  2002 کے بعد پبلک کیے گئے ریکارڈ کے کے ذرائع بھی بتائے جائیں۔ ہم اس کے خلاف اپیل دائر کریں گے جس پرعدالت نے کہا کہ اپیل آپ کا حق ہے۔

Comments are closed.