عمران خان کی وارنٹ منسوخی کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست پر رجسٹرار کا اعتراض

52 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی وارنٹ منسوخی کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست پر رجسٹرار کا اعتراض، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک نہیں ہوئی۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انڈرٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے اور درخواست پر آج ہی سماعت کی جائے۔

عمران خان کی وارنٹ منسوخی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کردیئے۔

رجسٹرار آفس کے مطابق عمران خان کا بائیو میٹرک نہیں ہے۔ جس معاملے پر پہلے ہائیکورٹ فیصلہ کر چکی دوبارہ کیسے سن سکتی ہے۔ کسی پٹیشن پر کیسے بلیکنٹ آرڈر جاری کیا جا سکتا ہے؟

خیال رہے کہ سیشن کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی تھی۔

Comments are closed.