آئی جی پنجاب بھی عمران خان کے گھر تک رسائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

52 / 100

فوٹو : فائل

لاہور: آئی جی پنجاب بھی عمران خان کے گھر تک رسائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، چیئر مین پی ٹی آئی کےگھر تک رسائی کے لیے درخواست دائر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں آئی جی نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ جائے وقوع اور عمران خان کے گھر بغیر کسی رکاوٹ رسائی کی اجازت دی جائے، جائے وقوعہ پر کالعدم تنظیم کےارکان کی موجودگی کاشک ہے۔

ان کی درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے ڈی آئی جی اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زمان پارک کے کئی رہائشی 14 اور 15مارچ کے واقعات پر اندراج مقدمہ کیلئے آ رہے ہیں، پولیس نے 4 مقدمات درج کیے ہیں۔

درخواست کے مطابق عدالت نے پولیس کو واپس آنے کا کہا اس لیے تفتیش نہیں کر پارہے، تفتیش اور شہادت اکٹھی کرنے کیلئے جائے وقوعہ تک رسائی ضروری ہے۔

آئی جی پنجاب کی درخواست میں کہا گیا کہ رسائی کے بغیر تفتیش کا عمل مکمل نہیں ہوسکتا، عدالت جائے وقوعہ پر جانے اور شہادت اکٹھی کرنے کی اجازت دے۔

Comments are closed.