لاہور ہائی کورٹ پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا

45 / 100

فائل:فوٹو
لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ لوگ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کے ساتھ آج بیٹھیں اور میکانزم بنائیں آپ سب مل کر اس معاملے کا حل نکالیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

حماد اظہر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 نافذ نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نگراں پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور مستقبل میں بھی دفعہ144کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کو اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ لوگ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کے ساتھ آج بیٹھیں اور میکانزم بنائیں۔ آپ سب مل کر اس معاملے کا حل نکالیں۔آپ لوگ سسٹم کو چلنے دیں۔

عدالت نے کہا کہ اگر جلسہ کرنا ہے تو پندرہ دن پہلے پلان کریں۔ خدا کا واسطہ ہے آپ لوگ زندگی چلنے دیں۔ سسٹم کو چلنے دیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔ پنجاب کی نگراں حکومت نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ144نافذ کی درخواست دی تھی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا

Comments are closed.