عمران خان سے اپیل ہے سیاست ضرور کریں مگر جھوٹ نہ بولیں،محسن نقوی

45 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان سے اپیل ہے سیاست ضرور کریں مگر جھوٹ نہ بولیں، ہم پر الزامات اور غلط بیانی نہ کریں، دھمکیوں، گالم گلوچ کے سامنے سرنڈر نہیں کروں گا۔

لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ہمارے پاس رپورٹ آئی ہے پی ٹی آئی کارکن تشدد سے جاں بحق نہیں ہوا، کالے رنگ کی گاڑی چھ بج کر 52 منٹ پر بلال کو سروسز اسپتال چھوڑ کر گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کار کے مالک راجہ شکیل نے حادثے کی اطلاع ساڑھے 8بجے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دی، زبیر نیازی کو بھی حادثے سے متعلق اطلاع دی گئی۔ کار کا مالک راجہ شکیل اگلے دن یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک گئے، مجھ پر پہلے سازش اب قتل کا الزام لگا دیا گیا۔

ان کاکہناتھا کہ حادثے کا پتہ ہونے کے باوجود سب نے الزام تراشی کی، آپ سیاست کریں ہم نہیں روک رہے، عمران خان سے اپیل ہے سیاست ضرور کریں مگر جھوٹ نہ بولیں، ہم پر الزامات اور غلط بیانی نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کہ سیاست کر لیں لیکن لوگوں کو گمراہ نہ کریں، ہمیں اپنا کام کرنے دیں، پہلے مجھے سیاست میں ڈالا گیا پھر سازش اور اب قتل میں ڈال دیا گیا، اگر آپ سمجھیں گے کہ میں پریشر میں آ جاوٴں گا تو ایسا نہیں ہو گا، دھمکیوں، گالم گلوچ، ٹوئٹ کے آگے سرنڈر نہیں کروں گا۔

نگراں وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ 30اپریل کو الیکشن ہوگا، ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو غلط ہے، ان لوگوں نے میرے اور پولیس کیساتھ بہت زیادتی کی۔

محسن نقوی نے تحریک انصاف پر ظل شاہ کے والد کو جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے لئے ایک کروڑ کی آفر کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ظل شاہ کے والد کو کہاگیا کہ ہم آپکو پیسے دیں گے آپ کھڑے رہیں۔کسی شہری کی ہلاکت کوئی معمولی بات نہیں، ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اس شخص کو مارنے کی سازش نہیں تھی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ بلال کی لاش 6بجکر 52منٹ پر سروس اسپتال گاڑی 31کیمروں کی مدد سے برآمد کی گئی، گاڑی پر مقتول کا خون موجود ہے، جس گاڑی میں علی بلال کو لایا گیا اس کے ڈرائیور کا نام جہانزیب ہے، گاڑی مالک راجہ شکیل پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے وائس پریزیڈنٹ ہیں۔

آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ ساڑھے 8 بجے راجہ شکیل یاسمین راشد کو ساری تفصیل دیتے ہیں، یاسمین راشد کو بتایا جاتا ہے کہ ایسے حادثہ ہوا، راجہ شکیل زمان پارک میں گیا، راجہ شکیل نے ایک اور کال زبیر نیازی کو بھی کی۔

Comments are closed.