ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے،مریم نواز

45 / 100

فائل:فوٹو

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، ہماری حکومت ہی مہنگائی میں کمی لاسکتی ہے۔

ن لیگ کے فیصل آباد ڈویژن کے تنظیمی اجلاس کے انعقاد پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کاکہناتھا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنادیا گیا، لیگی کارکنان اور رضاکار یہ گند صاف کرنے میں کردار ادا کریں۔

ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ونگ کو مسلم کلچر کی شناخت بنتے ہوئے معاشرے میں نفرتوں کی آگ ختم کرنا ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، ہماری حکومت ہی مہنگائی میں کمی لاسکتی ہے۔

Comments are closed.