حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنیکی اجازت دی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ کابینہ ڈویڑن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں 22 فروری کی سماعت میں حکومت کی جانب سے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات کا سیل شدہ ریکارڈ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے بتایا تھا کہ یہ ریکارڈ کلاسیفائیڈ ہے، عدالت چاہے تو کھول سکتی ہے، توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کے بارے میں آئندہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا جانا ہے۔

Comments are closed.