گلوکار کیفی خلیل کا گانا  کہانی سنو عالمی شہرت میں آٹھویں نمبر پر

48 / 100

فوٹو فائل

کراچی: گلوکار کیفی خلیل کا گانا  کہانی سنو عالمی شہرت میں آٹھویں نمبر پر آگیا ہے اور کیفی خیلل کی کہانی خوب سنی جارہی ہے۔

گلوکار کیفی خلیل کا مقبول گانا ’کہانی سنو‘ یوٹیوب پر مقبول ترین گانوں کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں آگیا اور اس کا نمبر اب آٹھواں چل رہاہے۔

گلوکارکیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘کو جنوری 2021 میں ریلیز کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا، بعد ازاں کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا تھا۔

کیفی خلیل لیاری کراچی کے رہائشی ہیں اور کوک سٹوڈیو سے ان کی پذیرائی میں اضافہ ہوا،گلوکار نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ “اللہ کا شکر ہے اور آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔

انھوں نے لکھا، آپ کی محبت اور حمایت کے لیے ڈھیروں پیار اور دعائیں، میرے تمام مداحوں کے لیے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔

کہا’ہمیشہ کوشش کروں گا کہ آپ سب کے لیے ہمیشہ لکھتا رہوں، جو میں محسوس کرتا ہوں آپ سب کے لیے، تم سب کے لیے ڈھیر سارا پیار میرے ٹوٹے ہوئے دوستوں۔

گلوکار کیفی خلیل کے مذکورہ گانے کو دنیا بھر میں بہت پسند کیا گیا اور اسے دیگر گلوکاروں نے بھی گاکر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی، اس گانے کو اب تک 11 کروڑ سے زائد باردیکھا جا چکاہے۔

کہانی سنو‘ حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کا ٹائٹل سانگ بھی ہے ۔

یوٹیوب پر سب سے زیادہ مقبول 10 گلوبل گانوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم پٹھان کا گانا ’ جھومے جو پٹھان’ ہے۔

Comments are closed.