عمران خان نیک نیت سیاستدان اور قوم کے سچے خیرخواہ ہیں، چوہدری پرویز الہی

50 / 100

فوٹو: فائل

گجرات: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہےعمران خان نیک نیت سیاستدان اور قوم کے سچے خیرخواہ ہیں، چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا ان کی نیک نیتی کے باعث ہی اللہ تعالیٰ بھی ان کے فیصلوں میں برکت ڈال رہا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے قوم سے خطاب میں مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا.

انہوں نے میرا اور میرے ساتھیوں کا دل جیت لیا ہے، عمران خان نے خود مجھے تحریک انصاف کا صدر بنانے کا اعلان کیا اور میری کمٹمنٹ کا اعتراف کیا جو میرے لیے باعث فخر ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ میں اس اعتماد پر عمران خان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، بطور صدر میری پہلی ترجیح پنجاب کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی دو تہائی اکثریت سے جیت اور پنجاب میں پھر سے عمران خان کی حکومت کا قیام ہے.

انھوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے عمران خان کی مشاورت سے حکمت عملی تیار کر لی ہے،شہباز شریف کی کٹھ پتلی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، قوم عمران خان کو پھر سے وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کر چکی ہے،

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نااہل حکمران ٹولے اور الیکشن کمشنر کی پنجاب میں الیکشن ملتوی کرانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، حکمران ٹولہ عمران خان کے راستہ میں ریت کی دیواریں کھڑی کر رہا ہے جو الیکشن میں عوام گرا دیں گے.

Comments are closed.