پاکستان کیخلاف جارحیت کی صورت میں جنگ دشمن کےعلاقے میں لڑیں گے، پاک فوج

50 / 100

فوٹو : فائل

راولپنڈی: پاکستان کیخلاف جارحیت کی صورت میں جنگ دشمن کےعلاقے میں لڑیں گے، پاک فوج کا دو ٹوک پیغام سرپرائز ڈے پر جاری کیا گیا ہے.

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق
سرپرائز ڈے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ‘آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘کے 4 سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 برس مکمل ہونے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے موقع پر مسلح افواج اور عوام نے بہترین عزم کا مظاہرہ کیا.

پاکستان نے موثر اور دلیرانہ جواب دے کر بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پر امن قوم ہے، مسلح افواج وطن کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے بھرپور تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کسی جارحیت کے نتیجے میں جنگ دشمن کے علاقے میں لڑی جائے گی۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب مسلح افواج اور عوام بھرپور طاقت سے دیں گے۔

واضح رہے کہ 27 فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔

چار سال پہلے آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ” Tea Is Fantastic” بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا استعارہ بن گیا۔

Comments are closed.