ن لیگ کے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں،شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ کے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں اس کا ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں ہے۔چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا۔13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ کتنے اڑان بھرتے ہیں، 13 سیاسی جماعتوں کی سیاسی تاش بکھر چکی ہے اور ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں ہے۔عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہونگے۔چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا۔13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا۔ آئی ایم ایفکی شرائط بھی کھٹائی میں ہے اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہوں گے، چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا، جلد 13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا، شہبازشریف کے خلاف عدم اعتماد کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

شیخ رشیداحمد نے مزید کہا کہ ئی ایم ایف کی شرائط بھی کھٹائی میں ہے اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے، کراچی کے جتنے مسائل ہیں اتنے لوگ ووٹ ڈالنے نہیں نکلے جو اس نظام اور انتظامیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔

Comments are closed.