امریکی حسینہ نے عالمی مقابلہ حسن جیت لیا

45 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

لاس اینجلس: امریکا سے تعلق رکھنے والی ماڈل آربونی گیبریل نے عالمی مقابلہ حسن 2023- 2022 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ گزشتہ برس مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی ماڈل نے رواں سال کی فاتح کو تاج پہنایا۔

امریکا کے شہر نیواورلینز میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں دنیا بھر سے 74 حسیناوٴں نے شرکت کی، یہ مقابلہ کئی روز تک جاری رہا جس میں جیوری نے قواعد و ضوابط کے مطابق مس یونیورس کا اعلان کیا۔

جیوری نے آخری مرحلے میں 16 حسیناوٴں کا انتخاب کیا جن میں پورٹو ریکو: ایشلے کیریو، ہیٹی: میڈلین فیلیزر، آسٹریلیا: مونیک ریلی، ڈومینیکن ریپبلک: Andreina Martnez، لاوٴس: Payengxa Lor، جنوبی افریقہ: ندوی نوکیری، پرتگال: تلما مادیرا، کینیڈا: امیلیا ٹو، پیرو: ایلیسیا روویگنو، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو: Tya Jan Ramey، کوراکاوٴ: گیبریلا ڈاس سینٹوس، بھارت سے دیویرا رائے، وینزویلا سے امانڈا ڈوڈیمیل، اسپین سیایلیسیا فوبل اور ریاستہائے متحدہ سے آر بونی گیبریل جبکہ کولمبیا سے ماریا فرنینڈا ارسٹیزبال تھیں۔

جیوری نے ان میں سے تین ماڈلز کو ٹاپ تھری کے منتخب کیا جن میں ڈومینکین ریپبلک، ریاستہائے متحدہ اور وینزویلا کی حسینائیں شامل تھیں۔ آخری مرحلے میں سال 2022-2023 کی مقابلہ حسن کا تاج امریکا کی آربونی گیبریل کے سر پر سجا۔ گزشتہ برس مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی ماڈل نے رواں سال کی فاتح کو تاج پہنایا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گیبریل نے یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس سے گریجویشن کی ہے۔ ان کے لیے فیشن ڈیزائن اہم ہے، وہ فی الحال ایک ماحول دوست فیشن ڈیزائنر اور ماڈل کے طور پر سرگرم ہے۔

Comments are closed.