خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کی سمری منگل کو گورنر کو بھیجی جائے گی

54 / 100

لاہور: خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کی سمری منگل کو گورنر کو بھیجی جائے گی، یہ فیصلہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت کے پی کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔

خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلی محمود خان اور پی ٹی آئی کے پی کے صدر پرویز خٹک بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پنجاب اسمبلی ٹوٹ چکی ہے اس لئے پلان کے مطابق آئندہ نمبر خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہے اور منگل کو اس کی سمری بھی بھیج دی جائے۔

اجلاس میں دو اسمبلیاں ٹوٹ جانے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیاجب کہ عمران خان نے کے پی کے رہنماوں سے صوبے میں نگران حکومت کے معاملات پر بھی مشاورت کی۔

اس موقع پرپنجاب میں نگران سیٹ اپ کے حوالے سے عمران خان نے پرویزالہی سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ اب معاملہ یہاں نہیں رکے گا وزیراعظم شہبازشریف کو بھی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا انھوں نے امید ظاہر کی شہبازشریف اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکیں گے۔

Comments are closed.