کراچی حیدرآباد سپرہائی وے پر مسافربس کو آگ لگ گئی 20 افرادجاں بحق

51 / 100

کراچی: کراچی حیدرآباد سپرہائی وے پر مسافربس کو آگ لگ گئی 20 افرادجاں بحق، جھلس کرہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس موقع پر جل کر راکھ ہوگئی ہےجب تک فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچیں آگ لگنے کے باعث پوری بس جل چکی تھی۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو آصف جمیل شیخ کے مطابق والی آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے 12 بچے، 3 خواتین اور 5 مرد جھلس کر ہلاک ہوئے،مسافر بس میں سوار تمام افراد مغیری برادری سے تعلق رکھتے تھے۔

وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے مسافر کوچ کو آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اور ایس پی جامشورو کو متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہارکیا

ریسکیو ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب مسافر بس میں آگ لگنے سے یہ اموات واقعہ ہوئی ہیں ،20 سے زائد کے جھلسنے کی اطلاعات ہیں۔

امدادی ٹیمیں اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔

جھلسنے والے افراد میں متعدد کی حالت نازک بتائی گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی شناخت بھی مشکل سے ہوگی۔

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالے بڑی مسافر بس میں 50 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
جاری ہے

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ کراچی ایم نائن موٹروے پر ائرکینڈیشنڈ کا سرکٹ شارٹ ہونے سے لگی، بس کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جارہی تھی.

کوچ کراچی سے سکھر (خیرپور ناتھن شاہ) جارہی تھی،بدقسمت کوچ میں زیادہ تر ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے، جسکا تعلق مغیری برادری سے ہے جو خیرپور ناتھن شاہ جارہے تھے۔

Comments are closed.