انگلینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے اپنے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

56 / 100

اسلام آباد: انگلینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے اپنے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا،بین اسٹوکس قیادت کریںگے، اسٹیورٹ براڈ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

انگلینڈ نے راوں سال ہی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کےلئے پاکستان کا دورہ کرناہے،دورے کے دوران مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

پندرہ رکنی اسکواڈ میں کپتان بین اسٹوکس کے علاوہ جیمز اینڈرسن، ہیری بروک، زیک کرالی، بین ڈکٹ، بین فوکس، ول جیکس، کیٹن جینگز، جیک لیچ، لیام لیونگسٹن،جیمی اورٹن،اولی پوپ، اولی رابنسن، جو روٹ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

فاسٹ باولراسٹیورٹ براڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کئے گئے،پاکستان اور انگلینڈکے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی، دوسرا نو دسمبر سے ملتان اور تیسرا ٹیسٹ سترہ دسمبر سے کراچی میں ہو گا۔

Comments are closed.